نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

image

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی این سی سی آئی اے اسلام آباد نے معرکہ حق کے دوران مسلح افواج کی کامیابیوں کو جھٹلانے ، ریاست  و ریاستی  اداروں بشمول مسلح افواج پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے و ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کی خلاف پیکا ایکٹ سمیت فساد پھیلانے سمیت  دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش کی اور  سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلایا، نورین نیازی نے ریاستی اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا کیا  اور متنازعہ انٹرویو X (سابقہ ٹوئٹر) کے مختلف اکاؤنٹس پر شیئر اور وائرل کیا گیا اور  معرکۂ حق کے دوران افواجِ پاکستان کی کامیابیوں کو جھٹلانے کی کوشش کی نورین نیازی نے جھوٹا بیانیہ پھیلا کر عوام میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، خوف اور بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ان بیانات سے ریاستی اور دفاعی اداروں کی ساکھ مجروح کرنے کی دانستہ کوشش کی گئ جس پر نورین نیازی کو بارہا بزریعہ نوٹس اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ ابتدائی شواہد کی بنیاد مجاز اتھارٹی کے احکامات پر نورین نیازی کے خلاف  پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 اور 26 اے کے تحت  اور فساد پھیلانے کی کوشش کرنے کی دفعہ 505 ت پ  اور لوگوں کو اکسانے کی دفعہ 508 ت پ کے مقدمہ درج کیا جارھا ہے جبکہ دیگر کرداروں کا تعین تفتیش میں کیا جائے گا۔