سعودیہ ایئر لائن اور فلائی ناس کے طیاروں کی شاندار فارمیشن فلائٹ

image


ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی فضاؤں میں ایک منفرد فضائی مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سعودیہ ایئر کے بوئنگ 777 اور فلائی ناس کے ایئربس A320 نے انتہائی کم فاصلے پر ساتھ ساتھ پرواز کی ہے۔ دونوں طیارے تقریباً 250 فٹ (76 میٹر) کے فاصلے پر ایک ہی رفتار اور ایک ہی راستے پر اڑتے رہے۔ یہ منظر دیکھنے والوں کیلئے غیر معمولی اور حیرت انگیز ثابت ہوا ہے۔ 

دونوں طیاروں کے پائلٹس نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، درست ہم آہنگی اور تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فارمیشن فلائٹ کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ اس دوران کاک پٹ سے ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی جس میں دونوں طیاروں کی متوازن پرواز اور پائلٹس کی مہارت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس شاندار فضائی مظاہرے کو دنیا بھر میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ 

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی فارمیشن فلائٹ انتہائی محتاط منصوبہ بندی اور مکمل رابطے کی متقاضی ہوتی ہے۔ اس منفرد فضائی مظاہرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، جدہ اور الخبر کی فضاؤں میں پیش آنے والا یہ منظر ہوا بازی کے شوقین افراد کے لیے بھی خاص توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔