سعودی عرب میں رہائشی منصوبوں کیلئے زمین کی جزوی ملکیت کی منظوری
جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے رہائشی منصوبوں کیلئے زمین کی جزوی ملکیت کے نئے نظام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سعودی کابینہ کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی ہے۔
اس پالیسی کا مقصد ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور نئے رہائشی منصوبوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت سرمایہ کار جزوی ملکیت کے ماڈل پر ہاؤسنگ منصوبے تیار کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق اس سے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کو زیادہ سہولت اور لچک میسر آئے گی۔
امید کی جا رہی ہے کہ اس اقدام سے جدید، مربوط اور معیاری رہائشی کمیونٹیز کے قیام میں مدد ملے گی۔ یہ نظام نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030ء کے اہداف کے مطابق رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کا حصہ ہے۔