آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے ای۔ران نے امریکا کے سامنے 6 مطالبات رکھ دئیے

image


تہران: (ویب ڈیسک) ای۔ران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکہ کے سامنے 6 شرائط رکھ دی ہیں۔ ای۔رانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ ای۔ران کے خلاف کسی بھی دھمکی یا توہین سے مکمل گریز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ای۔ران نے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان، فلسطین، یمن اور عراق میں جاری جنگی کارروائیاں بند کی جائیں۔ 

تہران نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ای ران کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے اور ای۔رانی حدود کے اطراف موجود امریکی افواج کو واپس بلایا جائے۔ ای۔ران نے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا مکمل معاوضہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ای۔ران نے عوام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی شرط بھی عائد کی ہے۔

ای۔رانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر کا کہنا ہے کہ جنگ ہو یا مذاکرات، ای۔ران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو محض تجارتی آبی گزرگاہ کے بجائے جنگی محاذ کا حصہ قرار دیا ہے۔ ای۔ران نے واضح کیا ہے کہ شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔