روسی فوج کو بڑا دھچکا
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی میڈیا کے مطابق ماسکو میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کے 2 سینئر جرنیل ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل یروشلیموف اور میجر جنرل ویلری پلوخوتنیوک شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہء اسود میں یوکرین کی جانب جانے والے 3 مال بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈرون حملوں کے ذریعے کی گئی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ مذکورہ جہاز فوجی سامان لے جا رہے تھے۔
عالمی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بحیرہء اسود میں بڑھتے حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ ان کارروائیوں کے باعث بین الاقوامی تجارت اور اناج کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈیوں پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔