گلگت بلتستان کے طلباء میں 6 کروڑ کی اسکالر شپس تقسیم کرنے کا اعلان

image


گلگت: (نیوز ڈیسک) پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات "ہونہار اسکالرشپ اسکیم" کے سلسلے میں اسکردو پہنچ گئے۔ وزیرِ تعلیم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسکالرشپس تقسیم کی جائیں گی۔ اسکالر شپس میں 7 تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 500 طلباء کو شامل کیا گیا ہے۔ 
 
رانا سکندر حیات نے کہ "ہونہار اسکالرشپ اسکیم" میں تمام صوبوں کیلئے کوٹہ ہے۔ سندھ اور خیبر پختونخوا کے طلباء بھی اس اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے طلباء کو بھی اسکالرشپس میں شامل کی جائے گا۔ 

وزیرِ تعلیم نے کہا پنجاب حکومت تعلیم میں کسی بھی قسم کی تفریق پر یقین نہیں رکھتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آزاد کشمیر کے نوجوانوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔ تمام صوبوں کے نوجوانوں کو ایک جیسے تعلیمی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔