ایران کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے کوئی خطرہ نہیں: اسماعیل بقائی

image


تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے ایران کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ امن کے قیام کی حمایت کرتا رہا ہے۔ بقائی کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی ختم ہونے تک امریکا سے بات چیت نہیں ہوگی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق تیسری قوت مداخلت نہ کرے تو آبنائے ہرمز کھولا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امریکا کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔

ایرانی ترجمان نے کہا ہے کہ اس۔رائ۔یل غزہ میں بمباری اور خطے میں اشتعال انگیزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا ہے کہ امریکا سے بات چیت خلاف ورزی ختم ہونے تک نہیں ہوگی۔