اہرامِ مصر سے متعلق ایک نیا نظریہ
قاہرہ: (ٹیکنالوجی ڈیسک) اہرامِ مصر سے متعلق ایک نیا نظریہ سامنے آیا ہے۔ مصر کے ریڈ پیرامڈ کے قریب ریت کے نیچے 2 بڑے ڈھانچے ملے ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ قدیم آبی نظام کا حصہ تھے۔
تحقیق کے مطابق اس میں 2 بند، 1 ذخیرہ آب، نہر اور اسپل وے شامل تھے۔ یہ نظام سیلابی پانی کو جمع کرنے، مٹی اور ریت کو روکنے اور پانی کے بہاؤ کو منظم کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ یہ نظام فرعون سنفرو کے دور سے منسلک ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اگر یہ سچ ہوا تو یہ 4500 سال قبل مصریوں کی انجینئرنگ کی غیر معمولی مہارت کا ثبوت ہو گا۔ واضح رہے کہ ابھی کھدائی نہیں ہوئی، اس لیے یہ صرف ایک نظریہ ہے۔ تصدیق کیلئے مزید تحقیق درکار ہے۔