امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع
تہران: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران نے جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کرنے پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا نے بتایا دونوں فریقین نے ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق ثالثوں کو اپنی رضامندی سے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا یہ اتفاق "اسلام آباد ایم او یو” کے فریم ورک کے تحت ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان موجودہ جنگ بندی معاہدے کی مقررہ مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی تھی۔ دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے بنیادی اصول پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس میں مزید کتنے دنوں یا ہفتوں کی توسیع کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
یاد رہے 8 سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان فوجی حملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ واشنگٹن نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔ تہران نے جواب میں اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔