21 سال بعد انگلینڈ کی پاکستان میں ون ڈے کرکٹ میں واپسی، آج راولپنڈی میں مقابلہ
راولپنڈی: (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے آخری مرتبہ 2005 میں ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستانی سرزمین پر آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا، جس میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، اس دورے کی ون ڈے سیریز پاکستان نے 2-3 سے اپنے نام کی تھی۔ انگلینڈ نے 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے تھے اور تینوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
موجودہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ حال ہی میں سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دینے والی انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 1987-88 میں پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتی تھی، جبکہ پاکستان اپنی سرزمین پر کھیلی گئی آخری تین ون ڈے سیریز میں ناقابلِ شکست رہا ہے۔
آج کے میچ میں شاہین آفریدی اور جو روٹ کی کارکردگی بھی خاص توجہ کا مرکز ہوگی۔ شاہین آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے، جبکہ جو روٹ مزید 97 رنز بنا کر انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن سکتے ہیں۔
#SportsNews
#20thOct2026
#PakistanCricket
#EnglandCricket
#PAKvENG
#ShaheenAfridi
#JoeRoot
#ODICricket
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNSports
#TheViewsNetwork