ایران امریکا مذاکرات کا نیا دور مکمل

image

دوحہ: (ویب ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے قطر کی ثالثی میں مذاکرات کا نیا دور مکمل ہوگیا ہے، جس کے بعد ایرانی مذاکراتی وفد دوحہ سے روانہ ہوگیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مذاکرات میں فریقین کو تجاویز پر مشتمل ایک نیا تزویراتی مسودہ پیش کیا گیا ہے۔ اس مسودے پر مزید پیشرفت کیلئے آئندہ دنوں میں ایک اور ملاقات متوقع ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ مذاکرات کی بنیاد ایران کا 7 نکاتی منصوبہ ہے، جس میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور امریکی بحری ناکہ بندی سمیت پابندیاں ختم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران اس منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد چاہتا ہے اور قطری ثالثوں کے ذریعے امریکا کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر چکا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ایرانی وفد کی دوحہ سے روانگی مذاکرات میں کسی تعطل یا مشکلات کا نتیجہ نہیں ہے۔ اسماعیل بقائی کے مطابق امریکی بحری محاصرہ ختم کیے بغیر اور ایران کے مطالبات تسلیم کیے بغیر حتمی معاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اشارہ دیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو ابتدائی سات دن کے بجائے صرف 2 روز میں کھولا جا سکتا ہے۔ 

#InternationalNews
#2ndNov2026
#Qattar
#Iran&US
#Talk
#Draft
#TVN
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork