بغیر بازو کے چلنے والا روبوٹک ہاتھ

image

زیورخ: (ٹیکنالوجی ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹک ہاتھ بنا لیا ہے جو بغیر کسی بازو اور جسم کے صرف اپنی انگلیوں پر چل سکتا ہے۔ یہ حیران کن ایجاد سوئٹزرلینڈ کے مشہور ادارے ای ٹی ایچ زیورخ کی سافٹ روبوٹکس لیب نے کی ہے۔ لیب کی جانب سے اس ہاتھ کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔

سائنسدانوں نے اس ہاتھ کو مشہور ٹی وی شو ’ایڈمز فیملی‘ کے کردار "تھنگ" سے تشبیہ دی ہے، جو ایک اکیلے ہاتھ کی طرح چلتا پھرتا تھا۔ لیب کے محقق امیر حسین کاظمی پور کے مطابق اس ہاتھ کی خاص بات یہی ہے کہ اسے چلنے کیلئے کسی سہارے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا روبوٹک ہاتھ کو چلنے کے قابل بنانا ایک پیچیدہ تکنیکی عمل تھا۔ 

ہاتھ کی ہر انگلی کا سائز اور کام مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے روبوٹک ہاتھ کو اپنی انگلیوں میں تال میل بٹھانا سیکھنا پڑا۔ دوسرا بڑا چیلنج چلتے ہوئے اپنا توازن برقرار رکھنا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ روبوٹکس کی دنیا میں ایک بڑی کامیابی ہے، جو مستقبل میں خود چلنے والے روبوٹس بنانے میں مدد دے گی۔

#TechnologyNews
#2ndNov2026
#RoboticHand 
#Switzerland 
#SoftRobotics
#Innovation 
#AddamsFamily
#TVN
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNTechnology
#TheViewsNetwork