لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی ٹیم میں شامل٬ کرکٹ کا نیا فارمیٹ متعارف

image

کولمبو: (اسپورٹس ڈیسک) منتظمین کے مطابق ایونٹ میں 13 سے 21 سال کی عمر کے 160 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے، جنہیں چار براعظمی ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹیم میں 20 لڑکے اور 20 لڑکیاں شامل ہوں گے، جبکہ مقابلوں میں لڑکے لڑکوں اور لڑکیاں لڑکیوں کے خلاف کھیلیں گی، لیکن میچ کا نتیجہ دونوں کے مجموعی اسکور کی بنیاد پر طے ہوگا۔

اس فارمیٹ میں ہر میچ 80 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ پہلے 40 اوورز دن کے وقت سرخ گیند اور روایتی سفید لباس میں کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی 40 اوورز فلڈ لائٹس میں سفید گیند اور رنگین لباس کے ساتھ ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر کو کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں شیڈول ہے، جبکہ میچز سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر براہِ راست نشر کیے جانے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے مشاورتی بورڈ میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن اور ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ شامل ہیں۔ ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما عالمی سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کریں گے، جبکہ اس نئے فارمیٹ کی مقبولیت کا انحصار شائقین کے ردعمل اور ایونٹ کے انعقاد پر ہوگا۔


#SportsNews
#18thOct2026
#TestTwenty
 #Cricket 
#Colombo
 #YouthCricket
 #ABDeVilliers
 #TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNSports 
#TheViewsNetwork