ای رانی سپریم لیڈر نے ہمسایہ ممالک کو اہم پیغام دے دیا

image

تہران: (ویب ڈیسک) ای ران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیج فارس کے ممالک سے دشمن کے خلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اس رائیل صرف ای ران نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حقیقی دشمنوں اور ان کے مقاصد کو پہچانیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مسلم دنیا کا اتحاد اسلامی انقلاب کا بنیادی اصول اور اہم پیغام ہے۔ ان کے مطابق فلسطینیوں پر جاری مظالم کی ایک بڑی وجہ مسلم دنیا کا متحد نہ ہونا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر خلیج فارس کے ممالک متحد ہوتے تو کیا دشمن ان کی سرزمین اور دولت پر نظریں ڈالنے کی جرات کرتا۔

ای رانی سپریم لیڈر نے کہا کہ دشمن امتِ مسلمہ کو تقسیم کرکے اس کی طاقت کم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں اور اتحاد کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ مسلمان غور و فکر کریں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کریں۔