میسی کی قومی ٹیم میں واپسی، الوداعی میچ کی تیاریاں

image


بیونس آئرس: (اسپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے باوجود قومی ٹیم کی جرسی دوبارہ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق میسی 6 اکتوبر کو بیونس آئرس میں بینن کے خلاف دوستانہ میچ کھیلیں گے۔ یہ مقابلہ میسی کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ قرار دیا جا رہا ہے۔

ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے بینن کے خلاف میچ کیلئے 26 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، جس میں میسی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میسی نے 2026ء کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم اب وہ ایک مرتبہ پھر ارجنٹائن کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی واپسی کو قومی ٹیم کے ساتھ ایک طویل اور شاندار سفر کے باقاعدہ اختتام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ میسی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی اور انہیں شایانِ شان انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر 2022ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے کپتان کے بین الاقوامی سفر کے اختتام میں شریک ہوسکیں۔ یوں بینن کے خلاف میچ میسی کیلئے صرف ایک فٹبال مقابلہ نہیں بلکہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کے یادگار دور کو الوداع کہنے کا خصوصی موقع بھی ہوگا۔