پیوٹن کا یوکرین کو اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کا انتباہ
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز اقدام اور کشیدگی میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات سے یوکرین اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا بلکہ حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ روس اور یوکرین کی جنگ پچھلے کئی سال سے جاری ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران پیوٹن نے کہا کہ روس کی جانب سے فوجی ردعمل کے بعد کیف نے توانائی کی تنصیبات اور دیگر مقامات پر فضائی حملوں سمیت مختلف شعبوں میں جنگی کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ان اقدامات کے جواب میں کارروائیاں شروع کیں جن میں مبینہ طور پر بحری ناکہ بندی کی کوشش اور ذخیرہ گاہوں و شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے شامل تھے۔
روسی صدر کے مطابق روسی جائزوں میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں 100 سے زائد بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ روسی کارروائیاں یوکرین کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے جواب میں کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق کشیدگی میں اضافے کے بجائے موجودہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنا ضروری ہے۔