پمز اسپتال میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا پلان تیار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پمز اسپتال میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتِ صحت کی جانب سے ماہرین کی مشاورت سے ٹرانسفارمیشن پلان تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پلان پر عمل درآمد جلد شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ مکمل عمل درآمد کے لیے 3 ماہ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت پمز کے انتظامی، کلینیکل اور سروسز کے شعبوں میں اصلاحات کی جائیں گی۔ مریضوں کی حفاظت اور بہتر نگہداشت کو بنیادی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے جبکہ رسک مینجمنٹ اور مریضوں کیئر کے نظام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
پلان میں انفیکشن پریوینشن اور کنٹرول، سروس ڈیلیوری کے معیار میں بہتری، نگہداشت کے نظام میں اصلاحات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مؤثر سیفٹی نظام شامل ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ اور مریضوں کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی بھی تجویز ہے، جبکہ پمز کے مستقبل کے انتظامی ڈھانچے کا فیصلہ خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔