سرکاری افسران کیلئے غیر ملکی شہریت کا ڈیکلریشن لازمی قرار

image


اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کی غیر ملکی شہریت سے متعلق قواعد 2026ء پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کرتے ہوئے سول سرونٹس کو غیر ملکی شہریت سے متعلق ڈیکلریشن ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

آفس میمورنڈم کے مطابق افسران کو اپنی اور زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت، غیر ملکی سفری دستاویزات اور کسی غیر ملکی شہری سے شادی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ ڈیکلریشن جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف سول سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020ء کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ غلط ڈیکلریشن جمع کرانا سول سرونٹس کیلئے مس کنڈکٹ تصور ہوگا اور عدم تعمیل یا غلط معلومات فراہم کرنے پر محکمانہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔ چیف سیکرٹریز اور صوبائی پولیس سربراہان کو بھی اپنے متعلقہ افسران سے اسی نوعیت کی تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔