بھارت میں مکھی جنتا پارٹی بھی سامنے آگئی

image

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں سامنے آنے والی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بعد ’مکھی جنتا پارٹی‘ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف ہوگیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کی جانب سے جمہوری اقدار کے تحفظ، کاروبار کے فروغ اور معیشت کی بہتری سے متعلق پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں، جبکہ اس کی سرگرمیاں بھارتی حکومت پر تنقید کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکھی جنتا پارٹی کے ظہور کا تعلق بھارتی سپریم کورٹ میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج اور نئی دہلی میں مظاہروں پر پابندیوں سے متعلق سماعت سے جوڑا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ضرورت سے زیادہ سخت اقدامات سے گریز کا مشورہ دیا، جسے ’مکھی مارنے کے لیے ہتھوڑا استعمال کرنے‘ سے تشبیہ دی گئی۔ سماعت کے اگلے روز انسٹاگرام پر مکھی جنتا پارٹی کا اکاؤنٹ سامنے آگیا۔

اس پلیٹ فارم کو ’نوجوانوں کا، نوجوانوں کے ذریعے اور نوجوانوں کے لیے‘ سیاسی محاذ قرار دیا جارہا ہے۔ اس کی ایک پوسٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا جمہوریت میں شہریوں کو ایک دن ’کاکروچ‘ اور اگلے دن ’مکھیاں‘ کہا جانا چاہیے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد پہلے ہی روز ایک لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کرگئی، جبکہ بھارت میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف اپوزیشن اور نوجوانوں کے احتجاج بھی جاری ہیں۔

#InternationalNews
#14thOct2026
#India
 #MakhiJantaParty #CockroachJantaParty
#IndianPolitics
 #YouthProtest
 #TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork