دہلی میں جنتر منتر پر احتجاج اور دھرنوں پر پابندی

image

دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جنتر منتر پر احتجاج اور دھرنوں پر پابندی عائد کرنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ووٹر لسٹوں سے کروڑوں افراد کے اخراج کے معاملے پر جین زی، کاکروچ جنتا پارٹی اور اپوزیشن کے احتجاج کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے پولیس کی سفارش پر یہ اقدام کیا ہے۔

دہلی پولیس نے احتجاج کیلئے رام لیلا میدان، براری میدان اور سی بی ڈی گراؤنڈ کو متبادل مقامات کے طور پر مختص کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تنظیمیں ان مقامات پر دھرنے اور احتجاجی سرگرمیاں منعقد کر سکیں گی۔ اس فیصلے کے بعد جنتر منتر کو احتجاج کیلئے مقرر مقامات کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب انڈیا بلاک کے رہنماؤں نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ احتجاج پر پابندیوں کے باوجود ان کی تحریک جاری رہے گی۔