پاکستان میں پہلا اسپیس میوزیم قائم کرنے کا اعلان
نارووال: (ٹیکنالوجی ڈیسک) ورلڈ اسپیس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 25 نومبر کو پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی مرکز سے خلائی مشن پر روانہ ہوگا، جبکہ پاکستان نے 2035ء تک چاند پر لینڈنگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان کے مطابق چین کے تعاون سے پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں مزید پیش رفت کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی زراعت، مواصلات، موسمیاتی تبدیلیوں، تعلیم اور قومی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں سائنسی تجسس اور تحقیق کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید بھی کائنات پر غور و فکر کی دعوت دیتا ہے، جبکہ مسلمان سائنس دان ماضی میں فلکیات اور تحقیق کے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔
احسن اقبال نے اسلام آباد سائنس فیسٹیول میں یونیورسٹی آف نارووال کی پہلی پوزیشن کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی نوجوان علم و تحقیق کے ذریعے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نوجوانوں میں خلائی علوم سے دلچسپی بڑھانے کے لیے یونیورسٹی آف نارووال میں پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم قائم کیا جائے گا، جبکہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
#TechnologyNews
#18thOct2026
#PakistanSpaceProgram #WorldSpaceWeek2026
#AhsanIqbal
#SUPARCO
#SpaceMuseum
#Pakistan
#TVN
#News
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNTechnology
#TheViewsNetwork