اے آئی کمپنیوں کے خلاف عالمی کاپی رائٹ اتحاد

image


کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) دنیا کے بڑے میڈیا اداروں نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف ایک بڑا اتحاد بنا لیا ہے۔ اس اتحاد کا نام اسٹینڈرڈز فار پبلشر یوزیج رائٹس (ایس پی یو آر) رکھا گیا ہے۔ اس اتحاد کا آغاز فروری 2026ء میں ہوا تھا۔ 

اس اتحاد میں اب 40 بڑے ادارے شامل ہو گئے ہیں، جن میں نیویارک ٹائمز، دی اکانومسٹ، اے ایف پی، بی بی سی اور فنانشل ٹائمز جیسے نام شامل ہیں۔ میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور کلاؤڈ جیسی اے آئی کمپنیاں ان کی خبریں اور مضامین بغیر اجازت اور بغیر پیسے دیے استعمال کر کے اپنے ماڈلز کو ٹرین کر رہی ہیں۔ 

اس اتحاد کا مقصد یہ ہے کہ اے آئی کمپنیاں اگر میڈیا کا مواد استعمال کریں تو اس کا باقاعدہ معاہدہ کریں، کریڈٹ دیں اور منصفانہ معاوضہ ادا کریں۔ میڈیا اداروں کا موقف ہے کہ معیاری صحافت کے بغیر اے آئی کے جوابات ممکن نہیں، اس لیے صحافت کا حق بھی تسلیم کرنا چاہیئے۔