غزہ جنگ کے باعث یہودی اور مسلم برادری میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابی مقابلے نے غزہ جنگ کے باعث پہلے سے کشیدہ یہودی اور مسلم برادریوں میں سیاسی اختلافات مزید بڑھا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز ڈیموکریٹ امیدوار عبدالسید کو انتہا پسند قرار دے کر یہودی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ عبدالسید نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ تین نومبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں عبدالسید امریکا کے پہلے مسلمان سینیٹر بن سکتے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عبدالسید پر اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام عائد کیا ہے، تاہم اب تک ان کے تنظیم سے وابستہ ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ دوسری جانب ڈیئر بورن کی عرب امریکی برادری کے بعض رہنماؤں نے ریپبلکن حلقوں کی جانب سے عبدالسید کے خلاف مذہبی بنیادوں پر بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کو اس کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔
انتخابی مہم میں اسرائیل، غزہ جنگ، مذہبی شناخت اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کے خدشات اہم موضوعات بن گئے ہیں، جس نے مشی گن کی سیاست کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔
#International News
#18Oct2026
#USAElections
#AbdulElSayed
#MikeRogers
#GazaWar
#JewishMuslimDivide
#Dearborn
#DonaldTrump
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork