صدر پیوٹن کی یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کی تجویز
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی ہے جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت کی جائے گی۔ العربیہ اردو کے مطابق امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اتوار کو ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ایسا حل تلاش کرنا ہے جو روس کے مفادات کے مطابق ہو اور تقریباً چار سال سے جاری جنگ کو سازگار شرائط پر ختم کیا جا سکے۔
اخبار کے مطابق یہ تجویز روسی صدر کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کے تحت وہ ٹرمپ کے ساتھ بہتر ہوتے تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مذاکرات کو ایسے نتائج کی جانب لے جانا چاہتے ہیں جو روسی مفادات کے لیے سودمند ہوں۔ سہ فریقی اجلاس میں یوکرین کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال متوقع ہے۔
مبصرین کے مطابق اگر یہ سربراہی اجلاس منعقد ہوتا ہے تو یہ یوکرین بحران کے حل میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے، تاہم یوکرین اور یورپی اتحادیوں کا ردعمل اس تجویز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
#International News
#19Oct2026
#Putin
#Trump
#XiJinping
#UkraineWar
#TrilateralSummit
#WallStreetJournal
#RussiaUSChina
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork