برازیل کے صدارتی انتخاب میں ہارنے والے امیدوار فلاویو بولسونارو اہل خانہ کے ہمراہ امریکا فرار

image

میامی:(ویب ڈیسک) برازیل کے صدارتی انتخاب میں ہارنے والے امیدوار فلاویو بولسونارو فرار ہو کر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے۔ روسی خبر رساں ادارے نے او گلوبو نامی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلاویو بولسونارو ملک سے فرار ہونے کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال ان کے بھائی ایڈورڈو بولسونارو نے کیا جنہوں نے مبینہ طور پر امریکی حکام کے ساتھ مل کر ان کے ملک سے فرار کا انتظام کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملک سے روانہ ہونے سے قبل فلاویو بولسونارو سے رابطہ کرنے والے آخری شخص ان کی انتخابی مہم کے سابق کوآرڈینیٹر راجریو مارینہو تھے۔ فلاویو بولسونارو نے بیان میں کہا ہے کہ انہیں اپنے ذہن کو پرسکون کرنے کی ضرورت ہے اور منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بجے انہوں نے پیغامات کا جواب دینا بند کر دیا۔

اس سے قبل سی این این برازیل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ فلاویو بولسونارو عدالتی سفری پابندی کے باوجود برازیل سے فرار ہو گئے ہیں۔ سی این این برازیل نے بتایا کہ برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے صاحبزادے فلاویو بولسونارو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا گئے۔ بعد ازاں ایسوسی ایٹڈ پریس نے مزید بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے فلاویو بولسونارو اور ان کے اہل خانہ کو ویزے جاری کیے تھے۔

#InternationalNews
#28thOct2026
#Brazil
#FlavioBolsonaro
#Bolsonaro
#USA
#Miami
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork