بارک اوباما کا ٹرمپ پر طنز

image


واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اٹلانٹا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کیا اور کہا کہ وائٹ ہاؤس کی حالت ایسی بنا دی گئی ہے جیسے صدام حسین نے چیزکیک فیکٹری کھول لی ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ان کے اس مذاق سے صدر ٹرمپ خوش نہیں ہوئے۔

اوباما اس سے قبل 25 اکتوبر کو ڈیٹرائٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی انتخابی ریلی کے دوران بھی ٹرمپ پر اسی نوعیت کا طنز کر چکے ہیں۔ ان کے بیان میں وائٹ ہاؤس کی آرائش اور سجاوٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جسے انہوں نے صدام حسین کے شاہانہ طرزِ زندگی سے تشبیہ دی۔

عراق کے سابق صدر صدام حسین اپنے وسیع محلات اور سونے کی آرائش کے لیے مشہور تھے، جبکہ امریکی چیزکیک فیکٹری ریستورانوں کی ایک معروف چین ہے۔ اس کے بعض ریستورانوں میں بڑے فانوس، آرائشی ستون اور پُرتعیش اندرونی سجاوٹ نمایاں ہوتی ہے، جسے اوباما نے اپنے طنز میں موضوع بنایا۔