ایران پر اسرائیلی حملے عالمی منڈیوں میں تباہی لائیں گے، ایران

image

ہران: (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں اسرائیل کی کوئی بھی فوجی مہم جوئی عالمی منڈیوں کے لیے تباہ کن ہوگی اور اس سے گیس فراہم کرنے والے ممالک اور صارفین دونوں شدید متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھا دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن مڈٹرم انتخابات کے بعد تہران پر مختصر مگر شدید حملے کی تیاری کر رہا ہے جس پر خطے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کی بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں لیکن اس کے باوجود تہران سفارت کاری کو ایک اور موقع دینا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثالثوں سے مسلسل رابطے جاری ہیں تاکہ سات روزہ منصوبے پر ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں عمل درآمد کو ممکن بنایا جا سکے۔

#InternationalNews
#29thOct2026
#Iran
#Israel
#AbbasAraghchi
#MiddleEast
#WorldMarkets
#TVN
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork