ایران این پی ٹی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرے، ایرانی رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ

image

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی رکن پارلیمنٹ سید محمود نباوین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرے اور اپنی جوہری پالیسی کو تبدیل کرے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم جنگ اور پابندیوں کی بھاری قیمت ادا کر چکے ہیں تو وقت آ گیا ہے کہ این پی ٹی سے نکل کر نئی پالیسی اپنائی جائے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دیگر ایرانی قانون سازوں اور اہم شخصیات کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ابراہیم رضائی نے بتایا کہ معاہدے سے علیحدگی سے متعلق 10 تجاویز رجسٹرڈ کرائی جا چکی ہیں جن پر غور جاری ہے۔

دوسری جانب ایرانی سیاست دان اور مذہبی رہنما محمد جواد حاج علی اکبری نے بھی جمعے کے خطبے کے دوران ایران کی جوہری پالیسی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا اور اسے قومی مطالبہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی جذباتی ردعمل نہیں بلکہ ایرانی عوام کا وہ شعور ہے جو امریکا کی جانب سے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے پر پیدا ہوا ہے۔

#InternationalNews
#31stOct2026
#Iran
#NPT
#NuclearPolicy
#Tehran
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork