سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 13 ہزار سے زائد غیر ملکی گرفتار
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق 22 سے 28 اکتوبر 2026ء کے دوران مملکت بھر میں مجموعی طور پر 13 ہزار 357 افراد کو مختلف قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ان میں 6 ہزار 880 افراد اقامہ قانون، 3 ہزار 500 غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 977 قانونِ محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 446 افراد کو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا، جبکہ 37 افراد کو سرحد پار کرکے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی تارکین وطن کو سفر، رہائش اور روزگار کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں 12 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کو رہائش، ملازمت، سفر یا پناہ فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔ حکام کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور انہیں سہولت فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
#InternationalNews
#1stNov2026
#KSA
#Immegrants
#Illegal
#Ousted
#TVN
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork