یونان میں بندرگاہ کی نجکاری اور اسرائیلی کمپنی کو حصص دینے کے منصوبے کے خلاف احتجاج
ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کے شہر لاوریو میں بندرگاہ کی نجکاری اور اسے اسرائیلی کمپنی کے حوالے کیے جانے کے منصوبے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے اور بندرگاہ کو اسلحے یا فوجی سازوسامان کی ترسیل کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
احتجاج کی وجہ یہ ہے کہ ایک اسرائیلی کمپنی ان اداروں میں شامل ہے جو لاوریو بندرگاہ میں اکثریتی حصص حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ موجودہ منصوبے کے تحت لاوریو پورٹ اتھارٹی کے 51 فیصد حصص نجی سرمایہ کار کو منتقل کیے جانے ہیں، جبکہ مجوزہ معاہدے کی مدت 2062 تک ہوسکتی ہے۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی کمپنی کی شمولیت سے بندرگاہ کے فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ احتجاج کے دوران فلسطینی پرچم بھی لہرائے گئے، جبکہ شرکا نے اسرائیل کے ساتھ یونان کے دفاعی تعاون اور غزہ کی جنگ کے تناظر میں بندرگاہ کو ممکنہ فوجی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی مخالفت کی۔
#InternationalNews
#01stNov2026
#Greece
#LavrioPort
#PortPrivatization #Palestine
#Gaza
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork