کرتارپور راہداری کھولنے کا مطالبہ
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجاب اسمبلی نے کرتارپور راہداری فوری طور پر دوبارہ کھولنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قرارداد وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں مرکزی حکومت سے راہداری کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے بھی قرارداد کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذہبی عقیدت کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ سفارتی روابط کے ذریعے باہمی مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
قرارداد میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری تک بلا تعطل رسائی یقینی بنائی جائے۔ قرارداد میں راہداری کو مذہبی ہم آہنگی اور مشترکہ ورثے کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ ایوان نے مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ راہداری کی فوری بحالی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔
#InternationalNews
#1stNov2026
#IndianPunjab
#AssemblyDemands
#OpeningKartarpur
#Corridor
#TVN
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork