جے ڈی وینس کی نیتن یاہو پر تنقید

image

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی خبر رساں ویب سائٹ ایکسیوس کی تازہ رپورٹ کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وینس نے نیتن یاہو کی ایران سے متعلق پالیسیوں کو ہر لحاظ سے غلط قرار دیا۔ یہ تنقید ایران کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے ڈی وینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے خلاف فوجی حملے دوبارہ شروع کرنے کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے۔ ان کا مؤقف تھا کہ تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ وینس نے جنگ کے بجائے مذاکرات کو ترجیح دینے کی حمایت کی۔

ایکسیوس کے مطابق، جے ڈی وینس کی قیادت میں صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ امریکی عوام میں غیر مقبول ہے۔ ان حلقوں کا کہنا تھا کہ اس تنازع کے باعث مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کو سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ نائب صدر نے بھی فوجی کارروائیوں کے منفی سیاسی اثرات سے آگاہ کیا تھا۔

#InternationalNews
#5thNov2026
#JDVence
#USA
#IranWar
#USA
#TVN
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork