ا۔س۔ر۔ائ۔ی۔ل میں روسی فوجی طیارے کی پراسرار آمد، انٹیلی جنس چیف بھی سوار

image


تل ابیب: (ویب ڈیسک) ا۔س۔را۔ئی۔ل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر روسی فوجی طیارے کی غیر معمولی آمد نے عالمی سفارتی حلقوں میں توجہ حاصل کرلی ہے۔ جس میں روسی فوجی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ایگور کوستییوک سمیت متعدد اعلیٰ حکام سوار تھے۔ اس۔رائی۔لی پبلک براڈکاسٹر ’کان‘ کے مطابق یہ طیارہ اتوار کی شب تل ابیب پہنچا تھا اور اس کی آمد کو حالیہ برسوں میں ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں ایک نامعلوم غیر ملکی ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی طیارہ امریکی درخواست پر اس۔رائ۔ی۔ل پہنچا تاکہ روسی انٹیلی جنس سربراہ اور دیگر اعلیٰ حکام اس۔رائ۔ی۔لی سیکیورٹی عہدیداروں سے اہم مذاکرات کرسکیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ پیر کے روز ابوظہبی واپس روانہ ہوگیا، جہاں منگل کو امریکا کی میزبانی میں امن سربراہی اجلاس منعقد ہونا تھا اور اس میں روسی و یوکرینی اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع تھی۔

اس غیر معمولی سفارتی نقل و حرکت کے مقاصد اور مذاکرات کے موضوعات کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ اس۔رائی۔لی فوج، وزیراعظم کے دفتر اور اسر۔ائی۔ل میں روسی سفارت خانے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، جبکہ ابوظہبی کی جانب سے بھی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مبصرین کی توجہ اب اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا تل ابیب میں ہونے والی مبینہ ملاقاتوں کا تعلق روس یوکرین جنگ کے خاتمے، علاقائی سلامتی یا کسی وسیع تر سفارتی پیش رفت سے تھا۔