جی سیون وزراء کا اجلاس٬ یورپ یوکرین امن مذاکرات میں بڑا کردار چاہتا ہے
پیرس: (ویب ڈیسک) جی سیون کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس آج پیر سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں مرکزی توجہ اس بات پر ہے کہ امریکہ کو ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی سے روکا جائے اور واشنگٹن کو اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں یورپ کو بھی بھرپور طریقے سے ساتھ لے کر چلے۔
یورپی رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ کییف حکومت کو امریکی دباؤ میں آ کر ماسکو کے ساتھ کوئی ایسی بری ڈیل قبول کرنے پر مجبور نہ کیا جائے جو بنیادی طور پر روس کے حق میں ہو، اسی لیے وہ امن کوششوں میں یورپ کا کردار زیادہ چاہتے ہیں۔
دوسری جانب روس اور یوکرین کے درمیان امریکی ثالثی میں امن مذاکرات کل منگل 10 نومبر کو ابوظہبی میں شروع ہوں گے، جس سے قبل صدر ٹرمپ ایک بڑی ڈیل کا اشارہ دے چکے ہیں جس میں بدلی ہوئی سرحدوں کی بنیاد پر حل تلاش کیا جائے گا۔
#InternationalNews
#09thNov2026
#G7
#Paris
#Ukraine
#Russia
#Iran
#TVN
#NEWS
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork