ایران کا یورپ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا عندیہ

image


تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل محبی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر حکم دیں تو ایران یورپ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق ایران جب بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کرے گا تو اس کا باضابطہ اعلان کر کے عملی اقدام کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے ابہام پیدا نہیں کرے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال دشمن کی جانب سے نفسیاتی آپریشن کا حصہ ہے۔ ان کے بقول اس مہم کا مقصد مخصوص تاثر پیدا کرنا اور ممکنہ جارحانہ کارروائیوں کے لیے ماحول تیار کرنا ہے۔ انہوں نے دشمن کی ان سرگرمیوں کو نفسیاتی دباؤ کی حکمت عملی قرار دیا ہے۔ 

ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران طویل اور تھکا دینے والی جنگ جاری رکھنے کے بجائے تنازعے کو فیصلہ کن انجام تک پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو بھی جنگ کی ایک کیفیت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران حالات کے مطابق اپنا مؤقف اور حکمت عملی برقرار رکھے گا۔