آئرلینڈ کی یونیورسٹی نے اس رائیلی ادارے سے تعلیمی و تحقیقی تعلقات منقطع کر لیے
آئرلینڈ: (ویب ڈیسک) آئرلینڈ کی یونیورسٹی آف گیلوے نے اسرائیلی ٹیکنالوجی ادارے ٹیکنیون (Technion) کی شمولیت پر احتجاج کے بعد یورپی یونین کے ایک تحقیقی منصوبے سے علیحدگی اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں اسرائیلی ادارے کے ساتھ اس کی شراکت داری بھی ختم ہوگئی ہے۔
یونیورسٹی نے یورپی کمیشن کے مالی تعاون سے جاری Asterisk نامی تحقیقی منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سمندری پانی سے ماحول دوست ہائیڈروجن ایندھن تیار کرنے کی جدید ٹیکنالوجی پر تحقیق کرنا تھا، جس میں اسرائیلی ٹیکنیون انسٹیٹیوٹ سمیت متعدد یورپی تعلیمی اور تحقیقی ادارے شریک تھے۔
یونیورسٹی کے اس فیصلے کو اسرائیلی اداروں کے ساتھ علمی، تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کے پس منظر میں فلسطین کی صورتحال اور اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے احتجاج اور تنقید کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
#InternationalNews
#20thNov2026
#Ireland
#UniversityOfGalway
#Israel
#Palestine
#AcademicBoycott
#International
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork