نئے صوبوں پر عوامی رائے لی جائے، ریفرنڈم میں کوئی حرج نہیں، عطا تارڑ

image


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے عوامی رائے لی جانی چاہیے، اگر عوام حق میں ہوں تو صوبے بنا دینے چاہئیں اور اگر مخالفت میں ہوں تو نہیں بنانے چاہئیں۔ عوامی رائے سامنے لانے کا راستہ ہموار کیا جانا چاہیے اور فیصلے عوامی رائے کے مطابق ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں، آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق واضح ہے اور قومی اہمیت یا عوامی دلچسپی کے کسی بھی معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ پہلے عوامی رائے سامنے آنے دیں، اس کے بعد ہی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن میں سماعت سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ ان کا آبائی شہر ہے اور وہ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری کی دعوت پر وہاں گئے تھے، اس تقریب میں کوئی انتخابی امیدوار موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دعوت ریکارڈ پر موجود تھی جو الیکشن شیڈول سے پہلے موصول ہوئی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاملات پر تبادلہ خیال اور افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے کے امور زیر غور آئے۔

#NationalNews
#20thNov2026
#AttaTarar
#NewProvinces
#Referendum
#TVN
#News
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNNational
#TheViewsNetwork