بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کا آغاز

image


ننکانہ صاحب: (نیوز ڈیسک) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ سے سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی، جہاں ضلعی انتظامیہ کے حکام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

اس موقع پر یاتریوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ سکیورٹی کے بھی مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مذہبی تقریبات پُرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔

حکام کے مطابق بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی مذہبی تقریبات 24 نومبر تک جاری رہیں گی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کے مختلف شہروں سمیت بیرونِ ملک سے بھی سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ ننکانہ صاحب میں مہمانوں کی میزبانی اور سہولت کے انتظامات جاری ہیں۔