سندھ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کی 10 ماہ میں 37 لاکھ 70 ہزار مفت طبی خدمات

image


کراچی: (ویب ڈیسک) ادارے کے مطابق اس عرصے میں دل کا دورہ پڑنے والے 22 ہزار 639 مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر پرائمری انجیو پلاسٹی اور انجیوگرافی کی سہولت دی گئی، جبکہ 1,626 مریضوں کے اوپن ہارٹ آپریشن مفت کیے گئے۔ صوبے بھر میں قائم 30 چیسٹ پین یونٹس کے نیٹ ورک نے تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار ہنگامی کیسز سنبھالے، جہاں روزانہ اوسطاً 1,500 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ایمرجنسی اور ٹریاج شعبوں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 98 ہزار 401 مریضوں کی دیکھ بھال کی گئی، جبکہ 55 ہزار 846 شدید بیمار افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اوپن ہارٹ آپریشن کروانے والوں میں 220 بچے اور 1,406 بالغ افراد شامل تھے، جبکہ پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کے شعبے میں 1,660 بچوں کے کیتھ لیب پروسیجرز اور 37 ہزار 679 ایکو کارڈیوگرام کیے گئے۔ او پی ڈی میں 4 لاکھ 13 ہزار 97 مریضوں نے رجوع کیا، جن میں 62 ہزار 901 بچے اور 3 لاکھ 50 ہزار 196 بالغ افراد شامل تھے۔ اس کے علاوہ 7,210 تشخیصی انجیوگرافیز، 880 مستقل پیس میکرز، 612 عارضی پیسنگ پروسیجرز اور فالج کے 89 جدید انٹروینشنز انجام دیے گئے۔ تشخیصی خدمات میں 10 لاکھ سے زائد ای سی جی، 9 لاکھ 75 ہزار سے زائد لیبارٹری ٹیسٹ، ایک لاکھ 16 ہزار ایکو کارڈیوگرام، تقریباً 60 ہزار ایکس رے، 6,300 سے زائد برین سی ٹی اسکین اور سی ٹی انجیوگرافی کے علاوہ 13 ہزار 390 فزیوتھراپی سیشنز شامل ہیں۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکبر سیال نے ادارے کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینے میں درد یا دل کے دورے کے مریض کو گھر کے قریب فوری اور معیاری علاج کی سہولت ملنا زندگی اور موت کا فرق ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی اولین ترجیح ہنگامی قلبی دیکھ بھال کو سندھ کے ہر شہری کی دہلیز تک پہنچانا ہے، تاکہ کم آمدنی والے مریضوں کو بھی اوپن ہارٹ سرجری اور انجیو پلاسٹی جیسے مہنگے اور پیچیدہ علاج کے لیے کوئی رقم خرچ نہ کرنا پڑے۔

#HealthNews
#21stNov2026
#SICVD 
#Healthcare
 #Sindh #FreeMedicalTreatment 
#HeartCare
 #PakistanHealth
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNHealth 
#TheViewsNetwork