مرسڈیز بینز کا چین میں سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ
برلن: (ٹیکنالوجی ڈیسک) جرمن آٹو موبائل کمپنی مرسڈیز بینز چین میں نیا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی اب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک نئی کمپنی بنائے گی۔ نئی کمپنی مسافر گاڑیوں کے مختلف پرزے خرید کر مرسڈیز بینز اور چینی کمپنی BAIC کے مشترکہ پیداواری ادارے بیجنگ بینز کو فراہم کرے گی۔
مرسڈیز بینز نے 27 نومبر کو چین کی حکومت کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اس نئی کمپنی میں مرسڈیز بینز کے پاس 70 فیصد حصہ ہوگا، اس کے چینی ساتھی بیجنگ بینز کے پاس 30 فیصد حصہ ہوگا۔
اس منصوبے کا مقصد چین میں مرسڈیز بینز کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے مقامی سطح پر پرزوں کی خریداری اور سپلائی کا نظام قائم کرنا ہے۔ اس سے چین میں ہی گاڑیوں کے پرزے آسانی سے ملیں اور گاڑیاں جلد اور مناسب قیمت پر تیار ہوں گی۔ اس منصوبے سے مرسڈیز بینز اور چین کے درمیان دوستی اور کاروبار مزید مضبوط ہوگا۔
#TechnologyNews
#27thNov2026
#MercedesBenz
#China
#Beijing
#TVN
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNTechnology
#TheViewsNetwork