اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس بھیجنے کی منظوری
نیویارک: ( ٹیکنالوجی ڈیسک ) امریکی حکومت نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، جنہیں مصنوعی ذہانت کے لیے خلائی ڈیٹا سینٹرز کے قیام میں استعمال کیا جائے گا۔ امریکی فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن نے اس منصوبے کو ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے، تاہم کئی سائنس دانوں نے اس کے ممکنہ اثرات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اسپیس ایکس کا یہ منصوبہ مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ کمپنی خلا میں بڑی تعداد میں سیٹلائٹس تعینات کرکے ڈیٹا سینٹرز قائم کرنا چاہتی ہے، جس سے مستقبل میں کمپیوٹنگ کی ضروریات پوری کرنے کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ تاہم ماہرین نے اتنی بڑی تعداد میں سیٹلائٹس کی موجودگی سے خلا کے ماحول اور دیگر خلائی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے ہیں۔
دوسری جانب اسپیس ایکس کے اسٹار شپ نے بھی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسٹار شپ نے ہفتے کے روز خلا سے زمین پر واپسی کا کامیاب مظاہرہ کیا اور پہلی بار دیوہیکل مکینیکل بازوؤں کی مدد سے فضا ہی میں اسے پکڑ لیا گیا۔ یہ وہی مقام تھا جہاں سے تقریباً 22 گھنٹے قبل اس نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی مستقبل میں خلائی سفر اور راکٹوں کے دوبارہ استعمال کی ٹیکنالوجی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
#TechnologyNews
#26thNov2026
#SpaceX
#ElonMusk
#Starship
#Satellite
#ArtificialIntelligence
#SpaceTechnology
#DataCenters
#USA
#Science
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNTecnology
#TheViewsNetwork