ایپل، گوگل اور میٹا ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں زیر تفتیش

image
گوگل کو ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی شرائط کی تعمیل نہ کرنے پر جانچ پڑتال کا سامنا، قواعد کا مقصد ڈیجیٹل مارکیٹوں کو منصفانہ بنانا، قوانین پر عدم تعمیل کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کے خلاف بڑے جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
 
واشنگٹن: (ٹیکنالوجی ڈیسک) یورپی یونین نے ڈیجیٹل قانون کے تحت پہلی بار بڑے پیمانے پر ایپل، گوگل اور میٹا کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یورپی کمیشن نے کہا کہ وہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی عدم تعمیل پر کمپنیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ان کمپنیوں کو کاروبار کو توڑنے کے خطرے کے تحت قوانین کی تعمیل کرنی چاہیئے۔
مذکورہ کمپنیوں کو یورپی یونین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ خطے کے نئے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں زیر تفتیش ہیں۔ کمیشن کے مطابق قواعد ڈیجیٹل مارکیٹوں کو منصفانہ بنانے کیلئے بنائے گئے ہیں، تاکہ ان بڑی ٹیک کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کی جا سکے۔ 
گوگل کو ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی شرائط کی تعمیل نہ کرنے پر بھی جانچ پڑتال کا سامنا ہے۔ یورپی کمیشن کے ریگولیٹرز اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا گوگل اور ایپل ان نئے قوانین کی مکمل تعمیل کر رہے یا نہیں۔ ان قوانین پر عدم تعمیل کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کے خلاف بڑے جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ اس کا مقصد 12 ماہ کے اندر اپنی تحقیقات مکمل کرنا ہے۔