نئے مالی سال کے آغاز پر مودی سرکار کے نئے اقدامات

image

بھارت میں نئے مالی سال کا آغاز، بھارتی حکومت نے مالی معاملات کے حوالے سے 6 اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا، کریڈٹ کارڈز سے متعلق کئی اسکیموں میں ردو بدل ہوسکتا ہے۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں یکم اپریل سے نئے مالی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ بھارتی حکومت نے رقم سے متعلق 6 اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے جس سے عوام بھی متاثر ہوں گے۔ کریڈٹ کارڈ اور این پی ایس سمیت معیشت کے حوالے  سے کئی اہم تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ تبدیلیاں عوام کی سرمایہ کاری اور اخراجات کو متاثر کر سکتی ہیں۔

بھارتی حکومت جو سب سے بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے وہ نیشنل پنشن اسکیم ہے۔ پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) نے قومی پنشن سسٹم (این پی ایس) کو مزید محفوظ بنانے کے لیے آدھار پر مبنی دو مراحل کا تصدیقی نظام (آدھار بیسٹ ٹو اسٹیپ اتھنٹیکیشن سسٹم) متعارف کرایا ہے۔ یہ سسٹم تمام پاس ورڈ بیس این پی ایس صارفین کے لیے ہوگا جو یکم اپریل سے لاگو ہوگا۔ پی ایف آر ڈی اے نے اس سلسلے میں 15 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

یس بینک نے کہا ہے کہ جو صارفین کریڈٹ کارڈ سے ایک کیلنڈر سہ ماہی کے دوران 10 ہزار یا اس سے زیادہ خرچ کرتے ہیں تو ان کے لیے کمپلیمنٹری ڈومیسٹک لاؤنج ایکسس دستیاب ہوگا۔ وہیں اگر آپ آئی سی آئی سی آئی بینک کریڈٹ کارڈ کے تحت ایک سہ ماہی میں 35 ہزار روپے یا اس سے زیادہ خرچ کرتے ہیں تو آپ کو ایئرپورٹ لاؤنج تک رسائی کی سہولت ملے گی۔ یہ ضابطہ یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ایکسس بینک کے کریڈٹ کارڈز پر ایندھن، انشورنس اور سونے پر خرچ کرنے پر ریوارڈ پوائنٹس نہیں دیے جائیں گے، اس کا اطلاق 20 اپریل سے ہوگا۔