ریسر چاند گاڑی بنانے کیلئے ناسا کا 3 کمپنیوں کیساتھ معاہدہ

image

یہ گاڑی خلاء نوردوں کو چاند کی پُر اسرار جگہوں تک پہنچنے میں مدد دے گی، چاند کا جنوبی قطب پانی سے بنی برف کیلئے انتہائی موزوں جگہ، ناسا اور کمپنیوں کے درمیان 4.6 ارب ڈالر میں یہ معاہدہ طے پایا ہے۔

لندن: (ٹیکنالوجی ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے ریسر قمری گاڑی بنانے کیلئے 3 بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ تینوں کمپنیاں ناسا کے معیار پر پورا اترنے والے سسٹم کو بنانے کیلئے ایک سال طویل مطالعے کا آغاز کریں گے۔ ناسا اور کمپنیوں کے درمیان 4.6 ارب ڈالر کے عوض یہ معاہدہ طے پایا ہے۔

تینوں کمپنیاں انٹیوٹیو مشینز، لونر آؤٹ پوسٹ اور وینٹوری آسٹرولیب اگلے 13 سالوں میں یہ خودکار گاڑی تیار کر پائیں گی۔ یہ گاڑی آرٹیمس مشن کے خلاء نوردوں کو چاند کی ان پُر اسرار جگہوں تک پہنچنے میں مدد دے گی جن کا ماضی میں مشاہدہ نہیں ہوا۔ لونر ٹیرین روور (ایل ٹی وی) سائنسی تحقیق اور آرٹیمس فائیو مشن کے دوران چاند کے جنوبی قطب کا مشاہدہ کرنے کے اعتبار سے ناسا کے سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ جنوبی قطب پانی سے بنی برف کیلئے انتہائی موزوں جگہ ہے۔ 

بنائی جانے والی گاڑی میں دو خلائی سوٹ پہنے خلاء نوردوں کو سوار کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق جنوبی قطب انسانوں کی چاند پر مستقبل کی آبادکاری کیلئے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ اس خطے میں قیمتی قمری مٹیریل کی موجودگی بھی امریکی حکومت کی توجہ کا مرکز ہے