روپے کی قدر میں اضافہ

image

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال، 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر 278 روپے 44 پیسے  پر آ گیا۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ حالیہ کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس کے بعد انڈیکس 79 ہزار 3 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 79 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔