امریکا میں دہشتگر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام: پاکستانی نژاد کینڈین نوجوان گرفتار

image

 امریکی محکمہ انصاف نے 20 سالہ شاہ زیب جدون کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے، گرفتار ملزم پر نیویارک کے یہودی مرکز میں فائرنگ کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیویارک: (ویب ڈیسک) کینیڈا میں ایک 20 سالہ پاکستانی نژاد نوجوان کو امریکا میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں امریکا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا الزام، ایک پاکستانی نوجوان کو کینیڈا سے گرفتار کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان کو نیویارک میں دائر کی گئی شکایت کے سبب کینیڈا میں گرفتار کیا گیا ہے، اس پر داعش کی مدد کی کوشش کا الزام ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل میرک بی گارلینڈ نے بتایا ہے کہ ملزم نے 7 اکتوبر کے قریب دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

 تاہم ایف بی آئی اور کینیڈین حکام کی بروقت کارروائی سے یہ سازش ناکام بنادی گئی، گرفتاری پر کینیڈین شراکت داروں کے مشکور ہیں۔