یوکرین کو روس کے اندر حملے کا قانونی حق حاصل ہے: ایڈمرل راب باؤر

image

نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ کا اہم بیان، جرمنی نے روس کے اندر حملوں کی مخالفت کر دی، امریکہ سمیت مغربی ممالک میں اس بات پر بحث جاری ہے۔

برسلز: (ویب ڈیسک) نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ ایڈمرل راب باؤر کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ راب باؤر نے کہا ہے کہ یوکرین روس کے اندر جا کر اس پر حملے کرے۔ نیٹو کی ملٹری کمیٹی کے سربراہ راب باؤر نے مزید کہا کہ یوکرین کو روس کے اندر جا کر حملے کرنے کا قانونی اور فوجی حق حاصل ہے۔ 

دوسری جانب جرمنی نے روس کے اندر جا کر حملے کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی مخالفت کرتے ہیں کہ یوکرین روس کے اندر جا کر اس پر حملے کریے۔ 

جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ روس کے خلاف جرمن ہتھیاروں کا استعمال ہمارے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔ اولاف شولز کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت مغربی ممالک میں اس معاملے پر بحث کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ روس کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کریں یا نہ کریں۔