ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ

image

سابق امریکی صدر محفوظ، حملہ آور کو گرفتار، 58 سالہ ریان ویسلے روتھ تفتیش کیلئے سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں ہے۔

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ میں ان کے آگے ہتھیار نہیں ڈالوں گا بلکہ عزم و ہمت کے ساتھ انتخابی مہم چلاتا رہوں گا۔ اگلے ماہ ہونیوالے انتخابات میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کے درمیان خاصا مشکل مقابلہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والا حملہ ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی مہم کے دوران دوسرا قاتلانہ حملہ تھا۔ جو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب ہوا۔ ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت گولف کھیل رہے تھے، فائرنگ کرنے والا ٹرمپ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق بندوق بردار حملہ آور ٹرمپ سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھا اور اس کے پاس سے AK-47 گن تھی۔  سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ کی جس سے ملزم فرار ہوگیا۔ جسے ناکہ بندی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کی شناخت 58 سالہ ریان ویسلے روتھ کے نام سے ہوئی جس سے تفتیش جاری ہے۔