بھارتی جج کے ریمارکس پر طوفان برپا ہو گیا

image

جج سری شنندا نے بنگلور کے مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ دیا، جج کے ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل، بی جے پی کے غنڈوں نے جج کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

بنگلور: (ویب ڈیسک) بھارتی ہائیکورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران جج کی جانب سے دیے گئے ریمارکس نے پورے بھارت میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلور کی عدالت میں ہائیکورٹ کے جج سری شنندا نے بنگلور کے مسلم اکثریتی علاقے کو پاکستان کہہ دیا۔ جج سری شنندا نے یہ ریمارکس کرائے دار اور مالک مکان کے درمیان جھگڑے کے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران دیا جس پر پورے بھارت میں کہرام مچ گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق جج کا ریمارکس جونہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو انتہا پسند ہندوؤں اور بی جے پی کے غنڈوں نے جج کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے کچھ علاقوں میں اس بات پر مظاہرے بھی کیے گئے۔ جج سری شنندا کے ریمارکس پر بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے اس معاملے پر از خود نوٹس لیا گیا اور رجسٹرار سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ 

بھارتی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ہائی کورٹ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ججز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے عدالتی وقار اور قوم کے جذبات کا خیال رکھا کریں۔ خیال رہے کہ بی جے پی کے سوشل میڈیا کے غنڈے قتل کی دھمکیوں پر اتر اتے ہیں، ان غنڈوں کی بدمعاشی سے سیاستدان، انسانی حقوق کے رضاکار اور شوبز شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں۔