ماحول میں موجود دھاتیں انسانی صحت کیلئے خطرناک
کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق، نیا مطالعہ خطرے والے عوامل کی روک تھام اور علاج کی حکمت عملیوں کو تیار کرنے میں مددگار، مختلف دھاتیں جسم میں جمع ہو کر دل کی بیماری کو بڑھا سکتی ہیں۔
نیویارک: (ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماحول میں موجود دھاتیں انسانی صحت کیلئے خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔ ماحول میں کیڈمیم، یورینیم، کوبالٹ اور دیگر دھاتیں پائی جاتی ہیں۔ یہ مختلف دھاتیں جسم میں جمع ہو کر دل کی بیماری کو بڑھا سکتی ہیں۔
یہ تحقیق کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ہے۔ پوسٹ ڈاکٹرل ریسرچ سائنسدان اور مطالعے کے سرکردہ مصنف کیٹلن میک گرا نے کہا کہ ہمارے نتائج ایتھروسکلروسیس اور قلبی امراض کیلئے ایک اہم خطرے کے عنصر کے طور پر دھاتوں کی نمائش کے خطرے کو اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ نیا مطالعہ خطرے والے عوامل کی روک تھام اور علاج کی حکمت عملیوں کو تیار کرنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ یہ خطرناک عوامل دھاتوں سے نمائش کو ہدف بناتے ہیں۔ جیسے جیسے لوگوں کے پیشاب کے نمونوں میں مختلف دھاتوں کی سطح بڑھی، اسی طرح سخت کیلسیفائیڈ شریانوں کے ثبوت بھی ملے جو دل کی بیماری کا ایک اہم جزو ہے۔